18 اپریل، 2026، 12:44 PM

حزب‌الله کے خطرناک ہتھیار، صہیونی فوج میں خوف و ہراس

حزب‌الله کے خطرناک ہتھیار، صہیونی فوج میں خوف و ہراس

حالیہ جنگ میں حزب اللہ کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے استعمال کے بعد صہیونی فوج میں مقاومت کے ہتھیاروں کے حوالے سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ جنگ کے دوران لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اپنے جدید ہتھیاروں سے صہیونی فوج کے دانت کھٹے کردیے۔ عبرانی زبان کے روزنامہ یدیعوت آحرونوت نے رپورٹ دی کہ اگر اسرائیل اور حزب‌الله کے درمیان لڑائیاں دوبارہ شروع ہوتی ہیں تو لبنانی جنگجو چھوٹے ڈرونز استعمال کریں گے جو مارٹر لے کر جاتے ہیں اور فائبر آپٹک کنٹرول کے حامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ چھوٹے ڈرونز پیرازائٹ سگنلز کے خلاف مزاحم، خاموش اور انتہائی دقیق ہیں۔ یہ پورے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے آپریشنل علاقوں کو کور کر سکتے ہیں اور سرحدی قصبوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب‌الله نے حالیہ لڑائی میں 5500 راکٹ اور مارٹر استعمال کیے۔ یہ ہتھیار اسرائیلی افواج کے لیے شدید خطرہ ثابت ہوئے ہیں اور دفاعی حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

News ID 1938929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha